Daily Taqat

میاں صاحب پروپیگنڈا کے ماہر ہیں : بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ میاں صاحب پروپیگنڈا کے ماہر ہیں۔ہمیں نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے، نفرتوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے منڈی بہاؤالدین میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال پر حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتی ہے، یہ افسوسناک بات ہے کہ سیاست اس نہج پر پہنچ گئی ہے۔ بلاول نے سیاستدانوں سے اپیل کی کہ آپ سوچیں کہ کیا کہہ رہے ہیں، ہمیں نفرت کی سیاست نہیں چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ترقی پسند سیاست میں نوجوانوں کو شامل کرناہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »