پروفیسر خالد مسعود گوندل کیلئے حکومت کا تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان

سول ایوارڈ ان کی مثالی طبی، تعلیمی اور تحقیقی خدمات کی بنیاد پر نوازا گیا

لاہور: وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کو حکومت پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا ہے۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل کو سول ایوارڈ ان کی مثالی طبی، تعلیمی اور تحقیقی خدمات کی بنیاد پر نوازا گیا۔ آپ اس سے پہلے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بطور ریگولر وائس چانسلر بھی خدمات سر انجام دیتے رہے۔ تحقیق کے میدان میں آپ کے ملکی اور بیرونی سطح پہ 100 سے زائد طبی تحقیقی مقالاجات شائع ہوئے اور دنیا کے مختلف ممالک میں شعبہ طبی تعلیم کی نمائندگی کی۔حالیہ کورونا وبا کے دنوں میں انہوں نے طبی خدمات کے علاوہ سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیلی میڈیسن شعبے کا قیام کیا، اس سے قبل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن میں الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم اور دیگر اعلی طبی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں 2013 میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔ آپ بہترین استاد ہونے کے ساتھ ساتھ بہتر ین سرجن اور منتظم بھی ہیں۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر ان کی خدمات مثالی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.