شبقدر میں نجی کالج کے طالبعلم نے ڈانٹنے پر پرنسپل کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

چارسدہ: شبقدر میں نجی کالج کے طالبعلم نے ڈانٹنے پر پرنسپل کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
بازار مٹہ روڈ پر واقع نجی کالج میں پرنسپل سیریر خان نے کسی بات پر سیکنڈ ایئر کے طالبعلم فہیم کو ڈانٹا تو اس نے طیش میں آکر پرنسپل پر گولیاں برسادیں۔ گولیاں لگنے کے باعث پرنسپل شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ملزم کو ایف سی اہلکاروں نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.