Daily Taqat

خطے کی ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں پاکستان کے تجارتی مفاد کو ترجیح دی جائے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ خطے کی ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں پاکستان کے تجارتی مفاد کو فروغ دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریڈ آفیسرز کی پوسٹنگ سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اس ضمن میں اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ٹریڈ آفیسرز کی اسامیوں کا 20 فیصد کوٹہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مختص کرنے کی منظوری دی گئی، فیصلہ پاکستان کے تجارتی مفاد کے پیش نظر کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے ٹریڈ آفیسرز کی تعیناتی کا طریقہ کار بدلنے کی ہدایت کی تھی، نئی منظور شدہ پالیسی میں میرٹ اور شفافیت کو مدِنظر رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق ٹریڈ افسران کی کارکردگی مانیٹر کی جائے گی، مستقبل میں کارکردگی جانچنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

اس موقع پر سیکریٹری کامرس یونس دھاگا نے وزیراعظم کو ٹریڈ ڈیٹا سسٹم پر بریفنگ دی اور مطلع کیا کہ تجزیاتی سسٹم ملک میں تجارتی مفادات کے فروغ میں مدد دے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »