فیملی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا لیکن کیوں؟ جانیے

لاہور : فیملی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ذرائع  کے مطابق فیملی عدالت کے جج اختر حسین نے خرم خان کی درخواست پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے، عدالت نے سابق شوہر کے بیٹے سے ملاقات نہ کروانے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے پیش کریں اور آئندہ سماعت پر سابق شوہر کی بیٹے کی ملاقات کا حکم بھی دیا۔یادرہے کہ خرم خان نے موقف اختیار کیا کہ سابق بیوی عدالتی حکم کے باوجود بیٹے سے ملاقات نہیں کروا رہی، عدالت سے استدعا ہے کہ سابق بیوی کو بیٹے سے ملاقات کا پابند کرنے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے خرم خان اور فضہ بتول کے درمیان علیحدگی 2009 میں ہوئی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.