Latest news

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے،  جس میں انہوں نے کہا ہے کہ تمام قیدی ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک ایوان میں نہیں جاﺅں گا،  زیرحراست تمام ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر ز جاری کرنے کی ضرورت ہے ،سپیکر ارکان کی بغیر رکاوٹ ایوان میں حاضری لازمی بنانے کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ قید ی ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ذمہ داری نبھانے میں آپ کا دفتر ناکام ہوا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی کا آخری اجلاس 29 جولائی کو بلایا گیا میرے پروڈکشن آرڈر پانچ اگست کو جاری ہوئے، مشترکہ اجلاس کے پروڈکشن آرڈر7 اگست کو دوسرے اجلاس کے بعد ملے ۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ جمہوریت عمل سے مضبوط ہوتی ہے الفاظ کے اظہار سے نہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.