سابق صدر آصف علی زرداری کا اسلام آباد جلسے میں ڈانس

اسلام آباد :  پاکستان پیپلز پارٹی نے 50 سال پورے ہونے پر اسلام آباد میں جلسہ کا انعقاد کیا تو سابق صدر آصف علی زرداری بھی خوشی میں ”جھومتے“ نظر آئے اور  جم کر ڈانس کیا ان کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے اور ہر طرف ان کے ڈانس کے چرچے  ہیں۔معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کو بھی آصف علی زرداری کا ڈانس بہت پسند آیا اور شائد یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یہ کھوج لگانے کی کوشش بھی کی کہ سابق صدر نے ڈانس سٹیپ کہاں سے سیکھے اور وہ اپنی تلاش میں کامیاب بھی ہو گئی جس کی ویڈیو چلا کر انہوں نے پوری قوم کو حیران کر دیا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ”پیپلز پارٹی کا جلسہ بہت زبردست تھا، عام جلسوں سے بڑا تھا اور سب سے زبردست بات کراﺅڈ اور آصف علی زرداری کا رقص تھا۔
میں سوچتا رہا کہ انہوں نے یہ سٹیپ کہاں سے سیکھے اور کسے فالو کیا ہے۔ کون ایسا ڈانسر ہے، کون ایسا شخص ہے، کون کوریو گرافر ہے اور پھر آخر کار مجھے کہیں سے ایک کلپ مل گیا اور میں نے کہا کہ اچھا۔۔۔! زرداری صاحب نے اس کو فالو کرنے کی کوشش کی ہے۔“اس کے بعد انہوں نے جو ویڈیو کلپ چلایا وہ سنجے دت کی مشہور فلم ”کھل نائیک“ کا کلپ تھا جس میں سنجے دت کو اس طرز کے سٹیپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب سابق صدر نے واقعی سنجے دت کے کردار ”کھل نائیک“ کو فالو کرنے کی کوشش کی ہے یا نہیں؟ یہ تو وہ ہی بتا سکتے ہیں مگر ڈاکٹر شاہد مسعود نے قوم کے ذہن میں گردش کرتے سوال پر کچھ تو جواب دے ہی دیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.