Latest news

سپریم کورٹ کے قانون کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس ناقابل سماعت ہے, افتخار چوہدری

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیاہے جس میں انہو ں نے کہاہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کیے بغیر سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوانا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔تفصیلات کے مطابق افتخار چوہدری کا اپنے خط میں کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ہے لیکن اس ریفرنس کے باعث جج اور سپریم کورٹ کی بدنامی ہوئی ہے اور سپریم کورٹ کے قانون کے مطابق یہ ریفرنس ناقابل سماعت ہے ۔ جج ذاتی کنڈکٹ کا ذمہ دار ہوتا ہے، خود کفیل بچوں یا بیوی کے کنڈکٹ کا نہیں، وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی صدر کو ریفرنس بھجوایا۔سابق چیف جسٹس پاکستان نے استدعا کی کہ سپریم جوڈیشل کونسل صدر اور وزیراعظم کے خلاف حلف کی خلاف ورزی پر مقدمہ چلانے کا حکم جاری کرے۔یاد رہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں ان کی بیرون ملک جائیدادوں کو اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.