Latest news

سابق کپتان قومی ویمن ٹیم ثنا میر اہم ایوارڈ کیلئے منتخب

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو ’نیشنل گیم چینجر ایوارڈ‘ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے ۔ایشیاء سوسائٹی کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام کے مطابق ثنا میر کا نام دیگر 5 خواتین کے ساتھ شامل ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں غیرمعمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام امریکا کے شہر نیویارک میں 24 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ایشیا سوسائٹی ہر سال اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہے تاہم یہ پہلی بار ہے کہ ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے والی تمام خواتین ہیں۔

 

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.