Daily Taqat

وزیراعظم عمران خان سے یورپی پارلیمنٹ کے صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو یورپی پارلیمنٹ کے صدر اینٹونیوتاجانی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تاجانی نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا۔جس کے دوران وزیراعظم نے ایک دوسرے کےمذہبی جذبات کےاحترام کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کےفروغ کےلیےڈائیلاگ ضروری ہیں۔یورپی پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تاجانی نے پاکستان کیساتھ یورپی پارلیمنٹ کےتعاون کی یقین دہانی کرائی، آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کی حفاظت اور سیکیورٹی یقینی بنانے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔عمران خان نے صدر یورپی پارلیمنٹ سے کہا کہ حکومت آسیہ بی بی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرے گی۔  پاکستانی ہونے کے ناطے آسیہ بی بی اور اس کے خاندان کو تمام حقوق حاصل ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں پرحکومت اورعوام کی طرف سےتحفظات کااظہار کیا اور کہا کہ یورپی ممالک میں توہینِ رسالت پر مبنی خاکوں کی اشاعت نا قابلِ قبول ہے، یورپی ممالک میں مسلم ممالک کے جذبات سے متعلق شعور کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے یورپی پارلیمنٹ کے صدر سے کہا کہ یورپی ممالک کو حضرت محمد ﷺ سے متعلق جذبات کو سمجھنا ہوگا، یورپی ممالک میں مذہبی ہم آہنگی کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »