Daily Taqat

وزیراعظم کاسماجی تحفظ کے نام سے ایک پروگرام شروع کرنےکا اعلان

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کیلئے وزیراعظم سماجی تحفظ پروگرام کے نام سے بہت جلد ایک پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے غذائی قلت کا شکار بچوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام کا نام وزیراعظم سماجی تحفظ پروگرام ہوگا جس میں بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں گے اس پروگرام کا افتتاح وزیراعظم عمران خان بہتجلد کریں گے۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد میں لینڈ مافیا، ڈرگ ڈیلرز اور خصوصاً تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری مہم کو مزید منظم کرنے اور اسے موثر بنانے کے لئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کورآڈینیشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ٗ وزیرِاعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور ایم این اے راجہ خرم نواز کمیٹی کی رہنمائی کے فرائض سرانجام دیں گے۔وزیر اعظم  نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد  میں قبضہ مافیا کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »