Daily Taqat

وزیراعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ کےاجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ملک کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح ساڑھے11 بجے ہوگا، اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے زیرغور آئے گے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں برطانیہ،آئرلیںڈ سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دی جائےگی۔اجلاس کے دوران موجودہ حکومت کےفیصلوں پرعملدرآمدسےمتعلق رپورٹ کاجائزہ لیاجائےگا جبکہ لبرٹی ایئرلائن کیلیے کلاس ٹو کے چارٹرلائسنس کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔سری لنکاکے ساتھ میری ٹائم ایجنسی معاہدے کی بھی منظوری دی جائے گی، پاکستان اور سوڈان میں سیاحت کے شعبے میں تعاون کا معاملہ بھی زیرِ بحث آئے گا۔
کابینہ اجلاس میں نیشنل بینک اور تاجکستان بینک میں تعاون کا معاملہ بھی زیرِ غور آئے گا، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔
اجلاس کے دوران پاکستان،سوڈان میں سیاحت کے شعبے میں تعاون کامعاملہ بھی زیربحث آئے گی اس کے علاوہ چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اورسی ای اوپبلک پرائیوٹ اتھارٹی کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔وزیراعظم وفاقی کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے۔ جبکہ وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ چین میں ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات سے آگاہ کرینگے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »