Daily Taqat

وزیراعظم کا ہندو براداری کو “دیوالی” کے موقع پر ٹویٹ

اسلام آباد : ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے تمام پاکستانی آج مذہبی جوش وجذبے سے اپنا تہوار  “دیوالی” منا رہے ہیں اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بھی پیغام جاری کر دیاہے ۔ وزیراعظم عمران خان ایک روز قبل ہی چین کا دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے چینی صدر اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے مدد حاصل کی ۔تاہم آج ہندو برادری مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ ملک بھر میں دیوالی کا تہوار منا رہی ہے اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بھی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد دیتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیاہے ۔دیوالی کے موقع پر اماوس یا نئے چاند کی رات کو اہم سمجھا جاتا ہے اور اس دن سب اپنے گھروں میں چراغ روشن کرتے ہیں۔ یہ تہوار شمسی قمری ہندو تقویم کے مہینے کارتیک کے حساب سے منایا جاتا ہے، گریگورین تقویم کے مطابق یہ تہوار وسط اکتوبر اور وسط نومبر میں آتا ہے۔دیوالی کی تاریخ بے حد قدیم ہے اور ہندو مت کے قدیم پرانوں میں اس کا ذکر’روشنی کی اندھیرے پرفتح کے دن‘ کے طور پر کیا جاتا ہے۔ ہندو برادری اس تہوار کو منانے کے لیے خصوصی اہتمام کرتی ہے جس کے تحت وہ نئے لباس زیب تن کرتے اس کے علاوہ گھروں اور بازاروں میں صفائی ستھرائی کا خاص اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »