وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

زرائع کے مطابق عمران خان23اکتوبرکوسعودی عرب کادورہ کریں گے،اور اس دورے میں ان کے  ہمراہ ایک وفدبھی سعودی عرب جائےگا۔زرائع نے مزید بتایا ہےکہ وزیراعظم کی اعلیٰ سعودی قیادت سےملاقاتیں ہوں گی جس میں اقتصادی وباہمی تعلقات کےفروغ پرتبادلہ خیال کیاجائےگا اس کے علاوہ پاکستان مالی معانت کےحصول پربھی تبادلہ خیال کرےگا۔ تیل کی خریداری کےطریقہ کاراورپیمنٹ کی واپسی پربھی گفتگوہوگی ۔زرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ پاکستان سعودی عرب،چین،یواےای سےمالی معاونت کےلیےکوشاں ہے، مالی امدادملنےکی صورت میں پاکستان کوآئی ایم ایف نہیں جاناپرےگا۔واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نےاقتدارسنبھالتےہی پہلادورہ گزشتہ ماہ 18 ستمبر کو سعودی عرب کاکیاتھا،گزشتہ دنوں سعودی وفدسرمایہ کاری کےجائزہ کےلیےپاکستان آیاتھا،وفدنےریکوڈک،آئل ایکسپلوریشن اینڈاسٹورسٹی کےقیام، اور آئل ریفائنری کاجائزہ لیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.