وزیراعظم عمران خان کل وفاقی کابینہ کے اجلاس سےخطاب کریں گے

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، ذرائع  کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گااور وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف سے مذاکرات پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ 100روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی اور مختلف اداروں میں تقرریوں کی بھی منظوری دی جائے گی، کابینہ اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے اور گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے حوالے سے بھیپیشرفت پر وزیراعظمکو بریفنگ دی جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.