Daily Taqat

دبئی پراپرٹی کامعاملہ، وزیراعظم کی بہن علیمہ خانم کی جانب سے ایف آئی اے میں جواب جمع

لاہور :  وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے دبئی میں پراپرٹی کے معاملے پر ایف آئی اے لاہور کو جواب جمع کرا دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے ایف آئی اے کو دیئے گئے تحریری جواب میں اپنی دبئی کی پراپرٹی خریدنے کے ذرائع بتائے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ علیمہ خانم نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ انہوں نے دبئی کی پراپرٹی ’بیرون ملک بزنس ڈیلنگ‘ سے خریدی تھی تاہم انہوں نے جواب میں اس بزنس ڈیلنگ کی وضاحت نہیں کی۔علیمہ خانم نے اپنے جواب میں بتایا کہ انہوں نے پراپرٹی نمبر1406 دبئی کے پوش علاقے لوفٹ اسٹ ڈاؤن ٹاؤن میں خریدی تھی اور دبئی میں اپنے نام خریدی جائیداد فروخت کردی ہے جبکہ ایف بی آر کو بھی اپنی دبئی کی پراپرٹی کی خریدوفروخت کی تفصیلات بتائی ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 27 اکتوبر کو سیاسی تعلقات رکھنے والے 44 ایسے افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جن کی متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں ہیں۔ایف آئی اے کی سپریم کورٹ میں پیش کردہ فہرست میں علیمہ خانم کی بے نامی پراپرٹی کا ذکر تھا اور ایف آئی نے سپریم کورٹ کو بتایاتھا کہ علیمہ خانم کو نوٹس بھیجا گیا ہے جس پر انہوں نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »