Daily Taqat

عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں ہے :مولا بخش چانڈیو

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرمولا بخش چانڈیونے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو کا کہناتھاکہ عمران خان 100 روزہ پروگرام پیش کرکے وزیر اعظم بننے کی خواہش پوری کر رہے ہیں، خان صاحب جو 5 سال میں نہ کرسکے 100 دن میں کیا کریں گے؟انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن آنے دیں، 100 سنار کی ایک لوہار کی ہوگی۔سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب اپنی ذات کے لیے اداروں پر حملہ آور ہیں، وہ اپنے مفادات کے لیے شیخ مجیب کے راستے پر چل پڑے ہیں جبکہ بین الاقوامی چوری میں پکڑے جانے کے بعد میاں صاحب کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »