Daily Taqat

وزیراعظم کل لاہور میں شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم عمران خان کل لاہور میں شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان ہفتے کے روز لاہور کا دورہ کریں‌ گے، اس موقع پر شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت وفاقی حکومت ملک کے بڑے شہروں میں پانچ شیلٹر ہوم قائم کرے گی. دورے کے موقع پر وزیراعظم گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، وزیراعظم کو احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر بریفنگ دی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے صوبائی حکومت سے مشاورت کریں گے، وزیر اعظم کو 100 روزہ پلان سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ اس موقع  پر وزیراعظم پاکستان صوبائی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نے یوم اقبال پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں تھا کہ اقبال کا شاہین خوف اور ذہنی دباؤ سے آزاد تھا، کوئی کام ناممکن نہیں، یہ قوم عظیم بن سکتی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »