Daily Taqat

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی سندھ کی سیاست کو گرمانے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم آج کراچی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پاکستان کے پہلی ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل کا افتتاح کرینگے۔ شاہد خاقان عباسی پہلے این ای ڈی یونيورسٹی تقریب میں طالب علموں سے خطاب کرینگے اور پھر گورنر ہاوس میں وفود سے ملاقات اور اجلاس کی صدارت کرینگے۔ ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل پر سترا سے اٹھارہ ہزار کنٹینر لنگر انداز ہو سکیں گے، منصوبہ کا آغاز سال دو ہزار سات میں ہوا تھا جس کی لاگت ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر ہے۔ منصوبے کو سال دو ہزار گیارہ میں مکمل ہونا تھا جو نہ ہوسکا۔ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں بحری تجارت کے نئے دروازے کھلیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »