Daily Taqat

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج پشاورمیں آئی ٹی پروجیکٹ کاافتتاح کریں گے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج پشاور جائیں گے جہاں پر وہ دوسری مصروفیات کے علاوہ آئی ٹی کے بہت بڑے پروجیکٹ کا افتتاح  بھی کریں گے ۔

نیشنل انکیوبیشن سینٹرکے نام سے یہ آئی ٹی پروجیکٹ ملک میں آئی ٹی کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔

پی ٹی سی ایل کے سینئر عہدیدار مظہر حسین نےبتایا کہ نیشنل انکیوبیشن سینٹر وزارت آئی ٹی، اگنائیٹ پی ٹی سی ایل اور ایل ایم کے ٹی کے باہمی اشتراک عمل سے قائم کیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسے جدید ترین آئی سی ٹی انفراسٹرکچر سے مزین کیا جائے گا جبکہ آئی ٹی کمپنیوں کو فروغ دینے کے لیے سینٹر میں تمام بزنس سہولیات فراہم ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل انکیوبیشن سنٹر میں آئی ٹی کے نئے گریجوایٹس لئے جائیں گے، جن کو کمپیوٹر انجینئرنگ کے مطابق ہائی ٹیک ڈویلپ کیا جائے گااور ان کی پروفیشنل ٹریننگ کا بندوبست ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »