وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات

لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کے درمیان ملاقات جاری ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے لیے لاہور پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور سے جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی میاں نوازشریف سے ملاقات جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اور نوازشریف کی ملاقات میں شہبازشریف سمیت پارٹی کے چند سینئر رہنما بھی شریک ہیں جب کہ اجلاس میں فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام اور فاٹا اصلاحات بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فاٹا اصلاحات بل پر ڈیڈ لاک برقرار ہے اور آج بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں بل پیش نہ کیے جانے پر اپوزیشن نے اجلا سے واک آؤٹ کردیا۔گزشتہ روز وزیراعظم کے چیمبر میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی خواہش پر آرمی چیف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے فاٹا اصلاحات پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.