[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا انعقاد کل شام کو ہو گا

[mashshare]

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےوفاقی کابینہ کا اجلاس کل شام طلب کرلیاہے جس میں ملک کی سیکیورٹی اور معاشی صورت حال کےجائزہ کے ساتھ ساتھ 10 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس کل شام 4 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔

ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ کو آرمی چیف کی جانب سے دی گئی بریفنگ کی روشنی میں ملک کی سلامتی کی صورت حال بارے آگاہ کیاجائےگاجبکہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لئے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہناہے وزارت خزانہ ملک کی معاشی صورت حال اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجوہات اور کنٹرول بارے اقدامات پر بریفنگ دے گی۔

اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کی یاداشتوں،معاہدوں سمیت ملک میں ترقیاتی منصوبے منظوری کےلئے پیش کئے جائیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.