وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ناراض اراکین کومنانے میں ناکام

کوئٹہ : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بچانے کیلئے کیا جانے والا ریسکیو آپریشن مکمل طور پر ناکام ہوگیا۔ ایک نجی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کوئٹہ کا دورہ مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے کیونکہ وہ ناراض ارکان کو منا نہ پائے اور کسی کو بھی تحریک عدم اعتماد کی مخالفت پر رضا مند نہیں کرپائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے تک وزیر اعظم رابطوں کی کوشش کرتے رہے لیکن کسی منحرف رکن نے ان سے رابطہ نہیں کیا ۔ رات کوئٹہ میں گزارنے کے بعد آج (منگل کو) صبح وزیر اعظم گورنر ہاﺅس سے ساڑھے آٹھ بجے ایئر پورٹ پر پہنچے تو مایوسی ان کے چہرے سے عیاں تھی۔ اس موقع پر سرکاری حکام کے علاوہ کوئی سیاسی شخصیت انہیں رخصت کرنے نہ آئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.