قائد کے اصولوں کو اپنالیں تو پاکستان کسی ملک سے پیچھے نہیں رہے گا، وزیراعظم

پشاور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ قائد اعظم کے اصولوں کو اپنالیں تو پاکستان کسی ملک سے پیچھے نہیں رہےگا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلامیہ کالج پشاور میں قائد اعظم لائبریری کا افتتاح کیا۔کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قائداعظم نے اپنی فہم و فراست اورعلم کی بنیادپرمسلم حقوق کی جنگ لڑی اور انہوں نے تحریک پاکستان میں اسلامیہ کالج کےطلبہ کےکردارکی ہمیشہ تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے، تعلیم سے بہتر کوئی سرمایہ کاری نہیں، حقیقی ترقی تعلیم کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، تعلیم کے فروغ میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا کردار بہت اہم ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے پاس دلیل کی طاقت تھی، قائد اعظم کے اصولوں کو اپنالیں تو پاکستان کسی ملک سے پیچھے نہیں رہےگا۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے پاس کوئی ہتھیار نہیں، تعلیم کی قوت تھی، قائداعظم کے 3 اُصولوں کوزندگی کانصب العین بنانا ہے اور ہمیں تعصبات سےنکل کریکجہتی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.