پی ڈی ایم عوام کی جان سے کھیل رہی ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جان سے کھیل رہی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وبا کی پہلی لہر کے دوران سخت لاک داؤن کے خواہش مند اور ہماری پالیسیوں پر تنقید کرنے والے پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جان سے کھیل رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ارکان عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر تے ہوئےجلسہ کر رہے ہیں ، یہ جلسہ ایسے وقت کیا جارہا ہے جب کورونا کیس ڈرامائی طور پر بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے اتوار کو پشاور میں جلسہ عام کا اعلان کررکھا ہے ، جس میں بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے علاوہ دیگر اہم اپوزیشن رہنما بھی خطاب کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.