اپوزیشن جلسے کریں یا دھرنے دیں انہیں این آراونہیں دوںگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جلسے کریں یا دھرنے دیں انہیں این آراونہیں دوںگا۔

وزیراعظم عمران خان سے سینیٹرفیصل جاوید اورذیشان خانزادہ نے ملاقات کی، اس ملاقات میں فلم اورڈرامہ انڈسٹری کے بحالی کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پراسلامی تاریخ پرمبنی فیچرفلمزاورڈرامے مقامی سطح پربنانے پرغورکیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نوجوانوں کی مثبت اورتعمیراتی سرگرمیاں بڑھانے پربھی زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، رواں ہفتے ٹائیگر فورس کے کنونشن میں نوجوانواں سے خطاب کریں گے۔

سینیٹرفیصل جاوید اورذیشان خانزادہ سے ملاقات کے دوران ملاقات میں سیاسی معاملات اوراپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پربھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اقتدارسنبھالنے کے پہلے دن ہی کہا تھا کہ لوٹ مارکرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے، کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہو گی۔ یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں انہیں این آراونہیں ملنا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.