آزادکشمیر پرجارحیت کی کوشش کی گئی توایل اوسی بھارت کاقبرستان بنادیں گے ،وزیر اعظم آذاد کشمیر

پانڈو سیکٹر:  وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہاہے کہ آزادکشمیر پرجارحیت کی کوشش کی گئی تولائن آف کنٹرول بھارت کاقبرستان بنادیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق فاروق حیدرکا ایل او سی کے قریب عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانڈو سیکٹرپررہنے والے24گھنٹے کے مجاہد ین ہمیشہ دشمن کو ان  کا جواب دینے  کیلئے  الرٹ ہیں،سلام پیش کر نے آیاہوں،بھارت جان بوجھ کر ایل او سی پرکشیدگی بڑھارہاہے اوروہ سن لے کہ ہم ڈرنیے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ بزدل دشمن نے جنازوں پر بھی فائرنگ کی، آزادکشمیر پرجارحیت کی کوشش کی گئی توایل اوسی بھارت کاقبرستان بنادیں گے۔میں سری نگروالوں کوپیغام دیتاہوں،آزادی جدوجہد میں وہ تنہانہیں ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.