مشرف کے خلاف نعرہ لگانے پرسابق وزیراعظم نوازشریف اعوام کو خاموش کراتے رہے

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے کارکنان کو”مشرف کو پھانسی دو“ کا نعرہ لگانے سے روکتے ہوئے کہا کہ ہم نے معاہدہ کیا ہے اس کو نہ توڑنا۔منگل کے روز مسلم لیگ(ن) کے کنونشن سے خطاب کے دوران نوجوان باربار نعرے لگاتے رہے اور نوازشریف ان کو باربار روکتے رہے۔نوجوانوں کی طرف سے”لویو نوازشریف،نوازشریف تیرے جانثار بے شمار بے شمار اور مشرف کو پھانسی دو“ کے نعرے لگا تار لگائے جارہے تھے تو نوازشریف نے تقریر کے دوران نوجوانوں سے وعدہ لیا کہ آپ سب میری تقریرغور سے سنیں گے اور نعرے نہیں لگائیں گے اور جو بھی نعرہ لگائے اس کے ساتھ والا بندہ اس کو کہے کہ ہم نے وعدہ کیا ہے نعرہ نہیں لگاو۔نوازشریف نے نوجوانوں سے کہا کہ آپ نے وعدہ کیا ہے کہ نعرے نہیں لگائیں گے تو اب اس وعدہ کو توڑنا نہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.