Daily Taqat

وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں‌ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی اس ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ساتھ ہی پنجاب سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر انتخابات پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر اسپیکر کی تعریف کی، اسپیکر نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کے کامیاب دورے کی مبارک باد دی۔

قبل ازیں وزیراعظم لاہور پہنچے، تو گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان سےارکان اسمبلی کی ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی نے 100 روزہ ایجنڈے پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

یاد رہے کہ آج چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین وزیراعظم عمران خان کے دورے کا منتظر ہے۔ وزیراعظم عمران خان دو نومبر کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »