وزیراعظم کے خلاف ایل این جی مقدمہ کھلنے والا ہے: ڈاکٹر شاہد مسعود

بلوچستان حکومت کے خلاف جو کچھ بھی ہورہا ہے اسے شہباز شریف کی سپورٹ حاصل ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی مقدمہ کھلنے والا ہے، تیاری کرلیں۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز اور شہباز میں معاملات بہت خراب ہوچکے ہیں۔ا س وقت شہباز چاہتا ہے کہ بلوچستان حکومت گرجائے۔ ایل این جی معاہدہ کوپراسرار طور پر چھپایا گیا۔ نیب نے اس کی تحقیقات کیں اور بعض لوگوں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تاہم معاملہ کو دبادیا گیا اب پھر ہفتے دوچار دن میں ایل این جی کیس دوبارہ کھل جائے گا اور نیب ریفرنس تیار کرکے بھجوائے گی۔ وزیراعظم خاقان عباسی اپنے قانونی ماہرین کو تیارکرلیں۔ قطر کے ساتھ ہونے والا معاہدہ جیسے ایٹمی راز کی طرح چھپاکررکھا گیا سامنے آنے والا ہے۔ ریاست نےآگے بڑھنا ہے تو بلا امتیاز اور بے رحمانہ احتساب کرنا ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.