Latest news

وزیراعظم عمران خان آج چین روانہ ہوں گے، مختلف معاملات پر بات چیت ہو گی

اسلام آباد :  وزیر اعظم عمران خان آج  3 روزہ دورے پر چین  روانہ ہوں گے ، وفاقی وزرا شیخ رشید ، حماد اظہر ، خسرو بختیار اور حفیظ شیخ بھی دورہ چین کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہونگے ۔ وزیر اعظم چینی قیادت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت اہم علاقائی معاملات پر بات چیت کریں گے ۔وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ چین کے دوران 5 معاملات  پر بات چیت کریں گے۔ وہ چین کو پاکستان سٹیل کی حوالگی کی بات کریں گے، ایم ایل ون کی ڈیل فائنل کریں گے، بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے اور زرعی اور سوشل سیکٹرز میں معاہدے کریں گے۔وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران اعلیٰ حکام یہ یقین دہانی کرائیں گے کہ سی پیک پر کام کی رفتار آہستہ نہیں ہونے دی جائے گی۔ چین کو یہ یقین دہانی بھی کرائی جائے گی کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باوجود سی پیک کے اگلے مرحلے پر انتہائی تیزی کے ساتھ کام کیا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.