Daily Taqat

وزیر اعظم عمران خان کی ایشیائی سرمایہ کاری بینک کے صدر سے ملاقات

سرمایہ کاری بینک کا پاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حمایت کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کی ایشیائی سرمایہ کاری بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی، جس میں احتساب کے ذریعے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ چین کے موقع پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں سرمایہ کاری بینک نے پاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بطور بانی رکن پاکستان بینک کے مشن کی حمایت کرتا ہے۔ بینک نے پاکستان میں منصوبوں کے لئے مالی تعاون کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایشیائی سرمایہ کاری بینک سے مالی تعاون کے لئے پرامید ہیں، حکومت پاکستان اقتصادی بحالی کے لئےاصلاحات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی، ٹرانسپورٹ اور پانی میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ ایشیائی سرمایہ کاری بینک پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کرے۔ ملاقات کے بعد سرمایہ کاری بینک نے پاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاک چین منصوبوں میں شمولیت کا گرین سگنل دیا ہے۔

یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے انتخابات جیتنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاک چین تزویراتی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »