Daily Taqat

وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد شریف نے ملاقات کی، بعد ازاں انہوں نے اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد شریف نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر ایرانی کوسٹ گارڈز کی بازیابی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ جواد شریف نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے بھی علیحدہ ملاقات کی، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »