Latest news

وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد کا فون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ وادی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس سے قبل امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر کشیدگی میں کمی کریں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق پیر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کشیدگی میں کمی اور امن کےقیام کی اہمیت پر زور دیا۔ 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.