Latest news

میرا نام عمران احمد خان نیازی ہے، میرا پورا نام لیا کرو، وزیراعظم

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا نام عمران احمد خان نیازی ہے ، اپوزیشن لیڈر میرا پورا نام پکارا کریں جس پر شہباز شریف نے کہاکہ اب میں آپ کو اسی نام سے پکاروں گا۔ منگل کو کشمیر کے حوالے سے بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران شہباز شریف عمران خان کا نام بار بار نیازی صاحب پکارتے رہے جس پرعمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ میرا نام عمران احمد خان نیازی ہے‘اپوزیشن لیڈر میرا پورا نام پکارا کریں جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا اب میں آپ کو عمران احمد خان نیازی ہی کہوں گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.