Latest news

وزیراعظم آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیاہے جس میں اعلیٰ سول وعسکری قیادت شرکت کرے گی۔ اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کے ا جلاس میں وزیر اعظم نے کہاتھا کہ بھارتی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن تباہ ہورہا ہے بھارت کنفیوژن اور ڈس انفارمیشن پھیلا کر اپنے اصل مذموم عزائم چھپانا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوج کی تعیناتی زخموں پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔ لیکن پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.