Latest news

قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کو عزت بخشنا بند کریں، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” اب وقت آ گیاہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کو عزت بخشنا بند کریں جنہوں نے ہماری قوم کو تباہ کیا اور عوام کو غربت میں دھکیلا اور وہ اب جمہوریت کے پیچھے پناہ لینا چاہتے ہیں، اب انہیں کوئی پروٹوکول نہیں دیا جائے گا، عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو کہاں ایسا خصوصی ٹریٹمنٹ ملتا ہے؟ ، اب وقت آ گیاہے کہ ان کے ساتھ مجرموں والا سلوک کیا جائے ۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ روز اپنا پہلا بجٹ پیش کر دیاہے جس کے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب بھی کیا جس میں کافی مشکلات بھی پیش آئیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.