Latest news

وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ اوروفد کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا

مکہ المکرمہ : وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ اوروفد کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران اپنی اہلیہ اوروفد کے ہمراہ عمرہ اداہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے بھِی عمرہ ادا کیا۔عمرہ کی ادائیگی کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کی دعا بھی کی۔گزشتہ روز وزیراعظم 14 ویں اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ وزیراعظم پہلے مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی اورمسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.