این آراو پاکستان کی تباہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میری زندگی تو بہت آسان ہو جائے اگر میں ان کو این آراو دے دوں، لیکن یہ پاکستان کی تباہی ہے۔

ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے 22 کروڑ عوام میں سے صرف 3 ہزار لوگ 70 فیصد ٹیکس دیتے ہیں، ہم جو مرمر کے ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں اس میں سے آدھا گزشتہ حکومتوں کے لئے ہوئے قرضوں کی قسطوں پر چلا جاتا ہے، میری زندگی تو بہت آسان ہو جائے اگر میں ان کو این آراو دے دوں، لیکن یہ پاکستان کی تباہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انقلاب کا مطلب ہوتا ہےاسٹیٹس کو کی تبدیلی، اس کیلئےمسلسل جدودجہد کی ضرورت ہے، تبدیلی ایک مسلسل عمل کا نام ہے، یہ کوئی سوئچ نہیں جسے آن کریں تو تبدیلی آگئی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ایک فیصلہ کن مرحلے پر ہیں، ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری ٹیک آف کرگئی ہے، سروس انڈسٹری اس وقت پوری دنیا میں بحران کا شکارہے، جب آپ خرچے کم کرتے ہیں تو ڈیمانڈ کو نیچے لاتےہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت کا ایک ہی مقصد ہے، اور وہ پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے۔ اصل ریٹائرمنٹ توصرف قبرمیں ہی ہوتی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.