Daily Taqat

وزیراعظم کی ایس پی داوڑ قتل کیس میں کے پی حکومت کو اسلام آباد پولیس سے تعاون کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے بیہمانہ قتل پر اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ایس پی داوڈ قتل کی فوری تحقیقات کے لیے اسلام آباد پولیس سے تعاون کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو ٹاسک دیا ہے کہ فوری طور پر معاملے کو دیکھیں اور رپورٹ پیش کریں۔

یاد رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے جمعہ 26 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے تھے، جن کی لاش دو روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہا ر سے ملی اور دفتر خارجہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »