وزیراعظم نے ایئر مارشل (ر) اصغر خان کی نماز جنازہ کو سٹیٹ فیونرل دینے کی منظوری دیدی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایئر مارشل (ر)اصغر خان کی نماز جنازہ کو سٹیٹ فیونرل دینے کی منظوری دیدی ہے ۔ترجمان پاک فضائیہ کا کہناتھا کہ ایئر مارشل اصغر خان کی سرکاری اعزازکے ساتھ تدفین پاک فضائیہ کیلئے خدمات کا اعتراف ہے ۔اصغر خان کی نماز جنازہ فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر گراﺅنڈ ایبٹ آباد میںکل دن اڑھائی بجے ادا کی جائے گی اور انہیں نواں شہر کے آبائی قبرستان میں سپر د خاک کیا جائے گا ۔اصغرخان کی پاک فضائیہ کیلئے خدمات پرانکی نمازجنازہ کوسرکاری اعزازدینے کافیصلہ کیاگیا، وزیراعظم نے ایئرمارشل(ر)اصغرخان کی نمازجنازہ کوسٹیٹ فیونرل دینے کی منظوری دیدی ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.