Daily Taqat

وزیراعظم نے کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے شہر کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے بلوچستان کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت زمین دے رہی ہے، اب کوئٹہ میں اسپتال بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بڑے صوبے میں ترقی مشکل کام ہے، جس کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے، یہی مسائل کا حل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا بڑا روزگار  پروگرام شروع کر رہے ہیں، پانی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس پر ٹاسک فورس بنا دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں کم پانی سے نشونما پانے والے درخت لگانے کا ارادہ ہے، پاکستان میں کھیلوں کے میدان بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد بلوچستان معدنی ذخائر کا بڑا منبع ہے، بلوچستان میں 4 معدنیات کی مالیت 460 ارب ڈالرہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے صوبے کے لیے اہم اعلانات کیے۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ  بلوچستان کی ترقی پر قطعی توجہ نہیں دی گئی، سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »