سابق وزیراعظم نواز شریف پریس کانفرنس شروع کرنے سے پہلے ہی برہم ہو گئے، آصف کرمانی کو ”جھاڑ“ پلا دی

سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کیلئے پہنچے تو ایسا کام ہو گیا کہ وہ برہم ہو گئے اور آصف کرمانی کو جھاڑ پلاتے ہوئے صاف صاف کہہ دیا کہ آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔نواز شریف پریس کانفرنس کیلئے کرسی پر بیٹھے اور بولنے کی کوشش کی تو مائیک نے آواز ”سننے“ سے انکار کر دیا جس پر وہ ذرا جھک کر بولے اور تصدیق کی کہ مائیک چل رہا ہے۔ پھر انہوں نے اپنی کرسی بھی تھوڑی آگے کر لی تاکہ باآسانی بول سکیں گے مگر یہ کوشش بھی بے سود گئی جس پر وہ برہم ہو گئے۔نواز شریف نے آصف کرمانی کو صاف الفاظ میں کہا کہ آپ لوگوں کا سسٹم ٹھیک نہیں ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا اور پریس کانفرنس شروع ہونے سے پہلے آپ لوگوں کو سب کچھ چیک کرنا چاہئے تھا۔ آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ کوئی اچھی بات ہے کہ میں سر نیچے ہو کر بولوں؟ آئندہ اپنا سسٹم پہلے چیک کریں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.