رضا نصراللہ کی کل گوجرانوالہ میں ہونے والی ختم نبوتﷺ کانفرنس میں شرکت۔

ختم نبوت ﷺ قانون میں ہونے والی ترمیم اور حکومت کی جانب سے مرکزی فرد کو سامنے لانے کے مطالبے کو نہ مانے جانے پر اسمبلیوں سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے ،پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری رضا نصراللہ گھمن بھی مستعفی ہو گئے ہیں ، انہوں نے اپنا استعفی سپیکر صوبائی اسمبلی کوبھجوا دیا ہے ۔وہ پی پی 62سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ رضا نصراللہ کل گوجرانوالہ میں ہونے والی ختم نبوتﷺ کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیر آف سیال شریف حمیدالدین رضوی کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں ہونے والی ختم نبوتﷺکانفرنس کے بعد ملک کی حکومت بھی چلی جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.