Daily Taqat

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسرائیلی طیارے کی تردید کی کردی

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر کو بے بنیاد قرار دےدیا۔ انکا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات استوار نہیں کیے جارہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی اخبار کے مدیر ایوی شراف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اسرائیلی طیارے کی بذریعہ عمان پاکستان آمد کا دعویٰ کیا تھاکہ مبینہ اسرائیلی طیارہ تل ابیب سے اڑا ،عمان میں پانچ منٹ رکا پھراسلام آباد پہنچا۔جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن نے اس خبر کی تردید کی۔ ترجمان کے مطابق ’’کسی اسرائیلی طیارے کی پاکستان کے کسی بھی ایئر پورٹ پرآمد کی افواہ میں قطعی کوئی صداقت نہیں کیونکہ ایسا کوئی طیارہ پاکستان کے کسی بھی ایئر پورٹ پر نہیں اترا‘‘۔بعدازاں ترکی روانگی سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  ایئرپورٹ پر ذرائع  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبربے بنیاد ہے،اسرائیل سے تعلقات سے متعلق کوئی بات زیرغور نہیں،اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات استوار نہیں کیے جارہے،کشمیراورغزہ میں ڈھائےجانے والے مظالم دنیاکو بتائے نہیں جاتے،پاکستان نے تاریخی اعتبار سے ہمیشہ فلسطینیوں کاساتھ دیا،پاکستان کشمیر اورفلسطین میں مظالم دنیاکے سامنےلایا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا کی سازشوں کےباوجود ترکی میں جمہوریت قائم ہے،مالی بحران میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کے شکرگزارہیں،سعودی عرب نےہمیشہ کی طرح پاکستان کی طرف دوستی کاہاتھ بڑھایا،پچھلےادوارمیں پیدا شدہ مالی بحران سےنمٹنےمیں کچھ وقت لگےگا،حکومت کومالی بحران سے نکلنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک کو سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے،صحافی جمال خشوگی کے قتل کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچایاجاناچاہیے۔انہوں نے وزیراعظم کے دورہ چین کے بارے میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان نومبرکے پہلے ہفتے میں چین جائیں گے،وزیراعظم کے دورہ چین میں سرمایہ کاری پربات ہوگی،وزیراعظم کے دورہ چین سے بھی مثبت چیزیں نکلیں گی۔صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بہت مضبوط ہے،سندھ میں گورنرراج کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،سندھ کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون کریں گے،ترکی کا دورہ مکمل کرکے پیرکی رات وطن واپس پہنچوں گا۔خیال رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف آج ترکی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ استنبول میں نئے ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور ترک ہم منصب سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »