چین اور پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک اور خطے کی تقدیر بدل جائے گی

کراچی: صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان آج ایک تاریخی دوراہے پر کھڑا ہے جس کے ایک طرف ماضی کی شاندار کامیابیاں اور مسائل اور دوسری طرف ایسے عظیم الشان امکانات ہیں جو تاریخ کا دھارا موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک اور خطے کی تقدیر بدل جائے گی اور اس منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے کا اہم ترین ملک بن جائے گا،قومی زندگی کے اس مرحلے پر نوجوان ہی ہیں جو ہمارے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔

کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی پہلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ایک ہی طرح کے امراض کا بار بار پھیلنا قابل تشویش ہے، طبی ماہرین ان علاقوں میں حفظان صحت،معمولی امراض کے علاج اور زچہ و بچہ کے مسائل سے نمٹنے کے آسان طریقوں کو فروغ دے کر ان مسائل پر قابو پانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ڈاکٹروں میں ہڑتال کلچر کا فروغ مناسب نہیں ،ڈاکٹر اس سے گریز کریں کیوں کہ انہیں انسانیت کی خدمت کے لیے تعلیم دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات کراچی میں جناح سندھ میڈکل یونیوسورسٹی کے پہلے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر یونیوسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد طارق رفیع۔ڈاکٹر لبنیٰ بیگ اور ڈاکٹر صغریٰ پروین نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے کامیاب طلبہ میں اسناد اور میڈل بھی تقسیم کیے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.