[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان غیرجہموری قوتوں کی چپقلش کی وجہ سے بحرانوں کا شکار رہا ہے، ملک کی 20 کروڑو عوام ایک جہموری پاکستان کی تشکیل چاہتی ہے، اس ملک میں آئین کو اگر چھیڑا گیا تو فیڈریشن بھی برباد ہو جائے گی۔

[mashshare]

کوئٹہ:  صوبائی دارالحکومت کے ایوب سٹیڈیم میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ جہموری پاکستان کیلئے آخری حد تک نواز شریف کا ساتھ دیں گے، آئینِ پاکستان کی حدود میں رہتے ہوئے تمام اداروں کو اپنا کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات جہموری عمل کا حصہ ہیں لیکن کسی کے ساتھ ذیادتی اور عناد نہیں رکھتے، بلوچ اور پشتون بھی اس ملک کے ویسے ہی حب وطن ہیں جیسی دیگر اقوام ہیں، خان عبد الصمد خان اچکزئی کو صرف اس بات کی سزا دی گئی کہ انہوں نے جہوری پاکستان اور ووٹ کے تقدس کے لئے جد و جہد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں طعنے دیئے جاتے ہیں کہ ساری زندگی ہم نے پنجاب کے خلاف سیاست کی اور آج نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں تو مجھے فخر ہے کہ نواز شریف نے اس ملک کو بچانے کیلئے اور جہموریت کے استحکام اور آئین کی سربلندی کے لئے جو علم اٹھایا ہے، ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

محمود اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ حالات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، بین الاقوامی حالات تبدیل ہو رہے ہیں، اب پاکستان کو اپنے لئے ایک صحیح راستے کا تعین کرنا ہو گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.