Latest news

دنیامقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کونظراندازنہیں کرسکتی، صدرمملکت

پاکستان کے صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ دنیامقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کونظراندازنہیں کرسکتی۔انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے اعدادوشمار کاحوالہ دیا جس کے مطابق 95ہزارسے زائدافراد کوشہید، بیس ہزار سے زائد خواتین کو بیوہ کردیاگیا ہے، چھ ہزار سے زائداجتماعی قبریں، آٹھ ہزار سے زائدجبری گمشدگیاں اورچھ ہزار سے زائد کشمیری پیلٹ گن سے زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں45فیصد آبادی کونفسیاتی مسائل کاسامناہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.