Daily Taqat

صدر پاکستان کی ترک صدر سے غیر رسمی ملاقات

صدر عارف علوی نے ترک صدر طیب اردوگان سے غیر رسمی ملاقات کی، ملاقات میں صدر نے تقریب میں پاکستان کی بھرپور پذیرائی پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق انقرہ صدرعارف علوی کی ترک صدر طیب اردوگان سے غیر رسمی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر نے تقریب میں پاکستان کی بھرپور پذیرائی پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ترک صدر نے تقریب میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی شرکت پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل صدر مملکت نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا ترکی مسلم دنیا کا اہم ترین ملک ہے۔ پاک ترک عوام کے گہرے بردرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں، امن اور استحکام کیلئے دونوں ملکوں نے بے پناہ کاوشیں کیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے ناسور نے بہت نقصان پہنچایا، دہشت گردی کے باعث 70 ہزار انسانی جانوں، اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ پاکستان اور ترکی نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔

صدر مملکت نے مزید کہا تھا کہ حکومت کم آمدن طبقے کیلئے 50 لاکھ گھروں کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، ہاؤسنگ کے شعبے میں ترک تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا بھر کے ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے اور چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »