Daily Taqat

صدر بینک آف پنجاب نعیم الدین نے استعفیٰ دے دیا

بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین نے استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دیا اور اس میں انہوں نے بطور صدر عہدہ سنبھالنے سے لے کر آج تک بیلنس شیٹ کا تذکرہ کیا ہے۔

نعیم الدین کا اپنے استعفے میں کہنا ہے کہ 10 سال پہلے عہدہ سنبھالا تو بینک میں سیاسی مداخلت اور کرپشن تھی اور بینک دیوالیہ تھا، جب کہ اسے 17 ارب روپے خسارے کا سامنا تھا۔ نعیم الدین نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ آج بینک کو 12 ارب 50 کروڑ روپے سالانہ منافع کے ساتھ چھوڑے جارہا ہوں۔ نعیم الدین کے مطابق انہیں بینک آف پنجاب میں 10 سال پورے ہونے کو ہیں، لیکن اب وہ مزید کام نہیں کرنا چاہتے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »